ہائیکورٹ نے نیپال کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیخلاف ریپ کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا 

ہائیکورٹ نے نیپال کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیخلاف ریپ کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ ...
ہائیکورٹ نے نیپال کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیخلاف ریپ کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھٹمنڈو (ڈیلی پاکستان آن لائن )ہائیکورٹ نے نیپال کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان’ سندیپ لامیچانے ‘کو جنسی زیادتی کے الزام سے بری کر تے ہوئے سزا کالعدم قرار دیدی ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے’ رائٹرز ‘ کے مطابق  پٹن ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ریپ کیس میں کرکٹر کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنایا جس پر سندیپ لامیچانے کے وکلا نے کہا کہ پٹن ہائی کورٹ نے ان کی اپیل پر سماعت مکمل کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا۔

وکیل نے عدالتی فیصلے کے بعد رائٹرز کو بتایا کہ ’کرکٹر کو کلئیر قرار دے دیا گیا ہے اور ہائی کورٹ نے انہیں رہا کردیا ہے، وہ مجرم نہیں تھے۔ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ایک سندیپ لامیچانے عدالت کے احاطے میں موجود تھے، ان کے حامیوں نے جشن منانے کے لیے روایتی میوزیک اور ڈھول بجائے۔

یاد رہے کہ 10 جنوری 2024 کو کھٹمنڈو کی مقامی عدالت نے سندیپ لامیچانے کو جرم ثابت ہونے پر 8 سال قید کی سزا سنائی تھی اور ساتھ ہی ان پر 2 ہزار 255 امریکی ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔لامیچانے کے وکیل نے اُس وقت کہا تھا کہ ہم عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کریں گے۔ 23 سالہ سندیپ لامیچانے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے بھارت، آسٹریلیا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والی نمایاں ٹی ٹوئنٹی لیگز میں حصہ لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں 17 سالہ لڑکی نے کرکٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ اگست 2022 میں کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں سندیپ لمی چانے نے ان کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ان الزامات کے بعد کرکٹر کو نیپالی پولیس نے 6 اکتوبر کو کیریبین پریمیئر لیگ سے ملک واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔

بعدازاں 12 جنوری 2023کو لامیچانے کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے کرکٹر کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سے وہ فی الحال ضمانت پر ہی رہا ہیں۔ریپ الزامات کے باوجود فروری 2023 میں سندیپ لامیچانے کو انٹرنیشنل سیریز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

عدالت کے فیصلے کے فوراً بعد کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال (سی اے این) نے تصدیق کی کہ سندیپ لمیچانے کو ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا جو آئی سی سی کی منظوری سے مشروط ہے۔آئی سی سی نے شرکت کرنے والی تمام 20 ٹیموں کو 25 مئی تک کا وقت دیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے اپنے حتمی 15 رکنی سکواڈ کے نام جمع کرائیں جو دو سے 29 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -