کمسن بچوں سےزیادتی اور بلیک میلنگ میں ملوث پولیس کانسٹیبل نوکری سے برخاست ، تحقیقات شروع 

 کمسن بچوں سےزیادتی اور بلیک میلنگ میں ملوث پولیس کانسٹیبل نوکری سے برخاست ، ...
 کمسن بچوں سےزیادتی اور بلیک میلنگ میں ملوث پولیس کانسٹیبل نوکری سے برخاست ، تحقیقات شروع 
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرو فیروز(آئی این پی)کمسن بچوں سے جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ میں ملوث پولیس کانسٹیبل عبد الجبار مری نوکری سے برخاست،گروہ کیخلاف تحقیقات شروع ہوگئیں۔

ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار علی ملک نے اپنے ایک جاری حکم نامہ نمبر او، بی  941  سال  2025  میں پولیس کانسٹیبل عبد الجبار مری کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے، یادرہے کہ بھریا روڈ پولیس تھانہ پر تعینات مذکورہ پولیس کانسٹیبل نے جنید شیخ اور دیگر کیساتھ ملکر اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے  15  سے زائد کمسن لڑکوں سے جنسی زیادتی کی،ویڈیوبناکر انہیں بلیک میل کیا اور بھاری رقوم وصول کیں۔

 ایس ایس پی نوشہرو فیروز نے چیئرمین محکمہ بلدیہ بھریا روڈ امتیاز آرائیں، ثناء اللہ بروہی، ذولقرنین پٹھان کے مہیا ثبوت پر انہیں کوارٹر گھاٹ کر دیا تھا اور اب نوکری سے برطرف کر دیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق جنسی زیادتی میں ملوث برطرف پولیس کانسٹیبل عبدالجبار مری اور گروہ کے دیگر اراکین کیخلاف مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔