پھیپھڑوں کے عالمی دن پر بین الاقوامی آگاہی سیمینار
لاہور(پ ر)پھیپھڑوں میں دائمی رکاوٹ کے مرض (Chronic Obstructive Pulmonary Disease) کے عالمی دن کے موقع پر شعبہ میڈیسن اور پلمونولوجی کے زیر اہتمام بین الاقوامی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بطور سرپرست اعلیٰ شرکت کی۔ڈاکٹر جاوید کیانی، چیف انچارج ایکسڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ،یونیورسٹی آف برمنگھم، برطانیہ نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔استقبالیہ خطاب میں پرنسپل پروفیسر نورین اکمل نے معزز مہمانوں اور شرکاء کا سیمینار میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ان کا کہناتھا کہ40 سال سے زائد عمر کے افرادمیں سی او پی ڈی کی شرح زیادہ ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کا کہناتھا کہ ڈاکٹر جاوید کیانی ایک رول ماڈل ہیں اور ان کی خدمات ملک و قوم کے لئے قابل تحسین ہیں۔انہوں نے غزہ میں جاری ظلم و بربریت کی مذمت کی۔ ڈاکٹر جاوید کیانی، چیف انچارج ایکسڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف برمنگھم نے کیریئر کونسلنگ پر تفصیلی لیکچر دیا ۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر کامران خالد خواجہ، پرنسپل پروفیسر نورین اکمل، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن/ ڈین نرسنگ/ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمینٹ سیل پروفیسر بلقیس شبّیر، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم، سینئر فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔