آنے اور جانے والے؟

  آنے اور جانے والے؟
  آنے اور جانے والے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پاکستان کی طاقت ور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) ندیم انجم اپنی توسیع شدہ مدت  ملازمت پوری کرنے کے بعد رخصت ہوگئے دوران سروس انہوں نے ملک وقوم ادارے کے لئے کچھ کیایا نہ کیا؟یہ سوال زبان زدعام ہے جس کا جواب دھندلے مستقبل میں پوشیدہ ہے وہ سنگین اور رنگین الزامات کی زد میں رہے تقرری کے وقت سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کے درمیان پھڈا بن گیا فیلڈکورٹ  مارشل کا سامنا کرنے والے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید نے مصالحت کروائی اور تقرری کا نوٹیفکیشن ممکن ہوسکا آرمی چیف کی تقرری سے چند ماہ پہلے جنرل باجوہ کے ہاتھ سے معاملات نکل چکے تھے اینکر پرسن ارشد شریف شہید پہ مقدمات درج ہوئے امارات دبئی میں قانونی ویزہ پراسس کاغذات مکمل ہونے کے باوجود زبردستی بے دخلی؟ کینیا میں ٹارگٹ کلنگ کا دلخراش سانحہ؟ کیا اس کا جرم سچ بولنا ٹھہرا؟شہادت کو دوسال بیت گئے آج تک اصل ملزمان بے نقاب نہ ہو سکے ریاست کے نظام عدل پر سوالیہ نشان ہے؟سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیر آباد کے مقام پر قاتلانہ حملہ؟ ایبٹ آباد حویلیاں تحریک لبیک کی پُرامن تحفظ ختم نبوت ریلی پہ فائرنگ لاتعداد بے گناہ کارکنوں کی شہادت؟9مئی افسوسناک واقعہ رونما ہوگیا؟ باوقار شخصیت وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی صاحب کے خلاف بے بنیا د الزامات کے تحت گندم سکینڈل میں ملوث کرنے کی سازش؟ دبئی پراپرٹی لیک کا نمودار ہونا؟  تاکہ نگاہ انگشت کسی اور طرف جائے؟وہ جاتے ہوئے کئی سوالات چھوڑ گئے کوئی ہے جو ان کے جوابات تلاش کرے؟

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمدعاصم ملک صاحب پروفیشنل سولجر،حب الوطنی سے سرشار،عسکری خاندانی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں محدود وسائل کمال حکمت عملی سے وہ ملک میں انتشار،دہشت گردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ نے کی کاوش محنت دیانتداری سے کررہے ہیں وطن عزیز کی سلامتی بقاء خوشحالی تاقیامت طلوع آفتا ب تک رہے گی باکردار شخصیت سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر شاہ صاحب کی قیادت میں مسلح افواج مضبوط متحد اور عوام ان کے ساتھ سینہ تان کے کھڑی ہے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی آئینی مدت ملازمت پوری کرکے چلے گئے ان کے دور میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں لاکھوں مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ء چلے آرہے ہیں وہ منصف نہیں؟ تاریخ ان کو سیاسی جج کے طور پر یاد رکھے گی چیف جسٹس عزت مآب یحییٰ آفرید ی صاحب کے آنے سے اعلیٰ عدلیہ میں تقسیم کا عنصر ختم ہو گا عوام کو براہ راست ریلیف ملنے کی توقع ہے وہ انصاف پسند شہرت کی رعایت سے جانے جاتے ہیں حکومت نے 26ویں آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی اور سینٹ سے پاس کروا لیا ہے، جس کے تحت آرمی ایکٹ میں ترمیم کر کے سروسز چیف کے عہدے کی مدت ملازمت پانچ سال مقرر کی گئی ہے حکومت کو آئینی اختیار حاصل ہے کوئی بھی قانون سازی کرسکے عدالت عظمیٰ میں ترمیمی بل چیلنج ہوگیا ہے فیصلہ آنے تک قبل از وقت کچھ کہنا بے سود ہے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوا رڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک امیدوار کاملاہیرس کو واضح برتری سے شکست دیدی ہے نومنتخب صدر ٹرمپ پیشے کے لحاظ سے بزنس مین پراپرٹی ٹرائیکون ہیں ان کی جیت میں امریکہ میں مقیم مسلم کمیونٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے امکان ہے نئی امریکی انتظامیہ پوری دنیا میں امن امان قائم کرنے کے ساتھ پاکستان کے ساتھ بھی  خوشگوار تعلقات رکھے گی ریپبلکن سپورٹران امریکی عوام مبارکباد کے مستحق ہیں!

٭٭٭٭٭

مزید :

رائے -کالم -