سٹاپ پر ٹرانسپورٹ کیلئے بہت انتظار کرنا پڑتا ہے،مسافر
لاہور(نیوز رپورٹر)شہر میں ٹرانسپورٹ کی کمی پر مسافر حکومت کے خلاف پھٹ پڑے، عادل خان، نبیل اختر، بابر علی، پرویز بٹ،حسنین اور علی خان نے کہا کہ کسی حکومت نے عوام کو آج تک حقیقی معنوں میں کوئی ریلیف نہیں دیا ہے سوائے دعوؤں کے عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا شہر میں شہریوں کی بڑی تعداد ٹرانسپورٹ استعمال کرتی ہے لیکن ان کے لئے بہت کم پبلک ٹرانسپورٹ ہے جس کے باعث ہمیں شدید خواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ عملی طور پر فوری اقدامات کرتے ہوئے شہر میں ٹرانسپورٹ بڑھائے تاکہ شہریوں کو منزل پر پہنچنے میں آسانی ہو خلیل احمد، عمران بٹ، عمیر علی، شکیل اختر، عادل خان، شمشیر خان، عابدہ رحمان، شیلا علی، نوشین، صائمہ اور سحرش نے کہا کہ ہمیں اپنے کام پر جانے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرناپڑتا ہے اور ٹرانسپورٹ کی شدید کمی ہے جس کے باعث ہمیں سٹاپس پر بہت انتظار کرنا پڑتا ہے جس سے ہم اپنے دفاتر اور کام پر جانے سے لیٹ ہوجاتے ہیں جبکہ طویل عرصہ سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود ہم سے زائد کرایہ وصول کیا جارہا ہے ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ہم وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس جانب بھی توجہ دیں تاکہ ہمیں بھی کوئی ریلیف مل سکے اور ٹرانسپورٹ میں اضافہ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔