سی بی ڈی کے پلاٹ کی8کروڑ 10لاکھ روپے میں نیلامی

      سی بی ڈی کے پلاٹ کی8کروڑ 10لاکھ روپے میں نیلامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے پٹرول اسٹیشن اور فوڈ آوٹ لیٹ کے قیام کے لیے ایک کمرشل پلاٹ کی کامیاب نیلامی کی ہے۔ یہ پلاٹ سی بی ڈی روٹ 47 پر واقع ہے اور اس کی نیلامی میں معروف پٹرولیم کمپنیوں اور کاروباری گروپس نے بھرپور شرکت کی۔یہ 4 کنال کا پلاٹ، جو پٹرول اسٹیشن اور فوڈ آوٹ لیٹ کے لیے مخصوص تھا، کی بنیادی قیمت چا ر کڑوڑ ساٹھ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی کے عمل میں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، یورو پٹرولیم، گو پٹرولیم، زوم پٹرولیم، این ایس بی بیئرنگ اور مائیکو انجینئرنگ جیسے معروف اداروں نے حصہ لیا۔ ایک سخت مقابلے کے بعد نیلامی میں یہ پلاٹ، این ایس بی بیئرنگ کے عمران سلطان نے 8 کروڑ دس روپے سالانہ کی شاندار بولی کے ساتھ دس سال کی لیز پر حاصل کیا۔نیلامی کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے، سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ یہ نیلامی ہماری اس وابستگی کا ایک اور سنگ میل ہے جو عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں کی فراہمی کیلئے کی گئی ہے۔نیلامی کے عمل کی نگرانی ایک کمیٹی نے کی جس میں سی بی ڈی پنجاب کے بورڈ کے چیئرمین، بیرسٹر سید اظفر علی ناصر، سی ای او عمران امین، سی او او بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ اور سی بی ڈی پنجاب کے دیگر بورڈ ممبران شامل تھے۔