چین کے ساتھ 13 معاہدے خوش آئند ہے،خادم حسین 

  چین کے ساتھ 13 معاہدے خوش آئند ہے،خادم حسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)  فاؤنڈرز گروپ کے سرگرم رکن پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے چینی وزیراعظم کی تاریخی آمد پر 13معاہدوں پر دستخطوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ مواصلات، انسانی وسائل، صنعت و تجارتی، کرنسی سمیت میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ(ایم او یوز) پر دستخطوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔دونوں ممالک کے درمیان کرنسی کے تبادلہ اور اسٹیٹ بنک پاکستان اور پیپلز بنک آف چائینہ کے درمیان معاہدہ پر دستخط سے دونوں ملک میں تجارتی سرگرمیوں میں آسانی پیدا ہوگا اور پاکستانی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔