انسداد تمباکو نوشی پالیسیوں میں جدید حکمت عملی کو شامل کرنا چاہیے، ڈاکٹر رضوان
لاہور (پ ر)پاکستان میں تمباکو نوشی میں کمی لانے کے حوالے سے روایتی اقدامات اور پالیسی سازی میں تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں۔ تمباکو نوشی میں کمی کے حوالے سے بین اللقوامی تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوے جدید ٹوبیکو ہارم ریڈکشن سٹریٹیجی کو اپنایا جانا چاہیے۔ جدیدسائنسی تحقیقات کے بعد متعارف کروائے جانے والی ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی اپنانے سے پاکستان میں 12لاکھ سے زائد قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ جدید ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی بدولت نکوٹین متبادل پروڈکٹس کم نقصان دہ متبادل کے طور پر پوری دنیا میں استعمال ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف محقق اورہیلتھ پالیسی مشیر ڈاکٹر محمد رضوان جنید نے لاہور میں گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں تھنک ٹینک 'ارادہ'کے زیر اہتمام'بریک تھرو سائنس'کے عنوان سے جدید ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی کے حوالے سے منعقدہ گول میز مباحثے کے شرکاء سے کیا۔
جبکہ روڈ سائیڈ سے مٹی ہٹانے کیلئے آپریشن ٹیمیوں کو سکریپنگ ایکٹیویٹی جاری رکھنے اور کینال روڈ، علامہ اقبال روڈ، گڑھی شاہو کے علاقے میں سروس لینز پر خصوصی صفائی ایکٹیویٹی کی ہدایات کیں، ٹھوکر چوک، رائیونڈ روڈ، بھوبتیاں چوک، اڈا پلاٹ، پائن ایونیو، شیخ زید ہسپتال، جناح ہسپتال، ڈاکٹر ہسپتال کے گرد بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ لاہور کی صفائی میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں۔افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔شکایات کے فوری ازالے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔