آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری: بابر اور شاہین کی تنزلی، کوہلی کی ترقی

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری: بابر اور شاہین کی تنزلی، کوہلی کی ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسری اور بھارت کے یشسوی جیسوال 2 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی 6 درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ قومی ٹیم کے بیٹر محمد رضوان ایک درجہ بہتری کے بعد ساتویں نمبرپر اور بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ:ٹیسٹ ٹیم کی نئی بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
اس رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی 4 درجہ تنزلی کے بعد 14 ویں نمبرپرچلے گئے ہیں۔
آل راونڈرز کی رینکنگ:ٹیسٹ آل راونڈرز میں بھارت کے رویندرا جدیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، اسی طرح روی چندرن ایشون کی دوسری اور ایک درجہ بہتری کے بعد جوروٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔

مزید :

کھیل -