ہاکی میں کھویا ہوا مقام جلد حاصل کرلیں گے: شہباز سینئر
فیصل آباد ( آئی این پی)پا کستان ہا کی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ جب تک اس عہدے پر ہوں قوم سے جھوٹ نہیں بو لونگااور ہا کی فیڈریشن کے اصل حقا ئق کو بھی نہیں چھپا ؤ نگا ہاکی کا کھو یا ہوا مقام جلد حا صل کر لیں گے وہ گزشتہ روز عید کے دوسرے دن میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہا کی فیڈ ریشن میں مجھ سے پہلے جو کچھ ہوا اس پر تبصرہ نہیں کر نا چا ہتا میں جب تک ہا کی فیڈ یشن کا سیکریٹر ی ہوں پوری ایمانداری سے کام کرونگا ہا کی بحا کی کے لیے اپنی تمام تر توا نا ئیاں بروے کار لا ؤنگا اور کبھی قوم سے اصل حقا ئق نہیں چھپا ؤنگااور نہ ہی جھوٹ بو لوں گا انہوں نے کہا کہ گو جرہ ،فیصل آباد ہا کی نر سر یاں ہیں ان علاقوں میں آسٹرو ٹرف بچھا نے کے لیے پوری کوشش کرونگا اور گراس روٹ لیول پر ہا کی کے ٹو نا منٹس کروا ئے جا ئیں گے تا کہ نیا ٹیلنٹ بھر پور طریقے سے آگے آ سکیانہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی طرز پر ہا کی ٹور نا منٹ کروا نے کی تجویز بھی زیر غور ہے پا کستان ہا کی ٹیم جلد اپنا کھو یا ہوا مقام حا صل کر نے میں کا میاب ہو جا ئے گی۔