راجن پور ‘ گھر کی دیوار گرنے سے 8 سالہ بچی جاں بحق ‘ اطلاع پر سربراہ بھی چل بسا
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عید کے روزراجن پور کے قصبہ داجل کی نواحی بستی میو میں گھر کی دیوار گر گئی جس کے نتیجہ میں آٹھ سالہ بچی جاں بحق جبکہ اسی خا ندان کی دوبچیوں سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر داجل میں موجود ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ذرائع کے مطا بق اس وقوعہ کی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
اطلاع جب گھر کے سر براہ کودی گئی جو محنت مزدوری کی غرض سے فیصل آباد میں مقیم تھا تواس بیچارے کو خبر سنتے ہی دل کادورہ پڑا جو موت کاسبب بن گیا یوں عید کے روز اس بستی میں صفِ ماتم بچھ گئی ۔