حبس بے جا میں رکھی گئی 3خواتین اور6کم سن بچوں کورہاکرنے کاحکم 

 حبس بے جا میں رکھی گئی 3خواتین اور6کم سن بچوں کورہاکرنے کاحکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس محمد وحید خان نے حبس بے میں رکھی گئی 3خواتین اور6کم سن بچوں کورہاکرنے کاحکم دے دیا فیض اللہ کی طرف سے دائر درخواست پرسماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم پر پولیس نے محبوس افراد کو عدالت پیش کیا درخواست گزارکاموقف تھا کہ اسلم صدیقی اینٹوں کے بھٹے پرجبری مشقت لے رہا ہے مذکورہ محبوس مزدوروں کو بازیاب کروا کر آزاد کرنے کاحکم دیاجائے دوران سماعت بھٹہ مالک کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ جبری مشقت لینے کا الزام درست نہیں بھٹہ مزدوروں نے ایڈوانس رقم لے رکھی ہے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کردیا ۔
رہاکرنے کا حکم

مزید :

صفحہ آخر -