ایشیا ءکپ میں ہم ناکام ہوئے اور اس کو ماننا پڑے گا، محمد حفیظ

ایشیا ءکپ میں ہم ناکام ہوئے اور اس کو ماننا پڑے گا، محمد حفیظ
ایشیا ءکپ میں ہم ناکام ہوئے اور اس کو ماننا پڑے گا، محمد حفیظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ایشیا ءکپ میں ہم ناکام ہوئے اور اس کو ماننا پڑے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ جب ہم ناکامی کو مانیں گے تب ہی بہتری کی طرف جائیں گے، یہ کھلاڑی کافی وقت سے پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں، ان کو ذمہ داری لینی چاہیے۔محمد حفیظ نے کہا کہ نجم سیٹھی نے الزام لگایا کہ پاکستانی کوچز ایماندار نہیں ہیں، جب سیٹھی صاحب مکی آرتھر کو پورے اختیارات دے رہے تھے تب سوال کیوں نہیں ہوا؟

 انہوں نے کہا کہ 3 ماہ سے میچ نہ ہارنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ بھارت سے بری طرح ہار جائیں، بھارت سے میچ میں شکست نے پاکستان ٹیم کو ذہنی طور پر نقصان پہنچایا۔ بابر اعظم کو ورلڈکپ کے لیے مکمل سپورٹ کرنا چاہیے، ورلڈکپ کے بعد کپتان کے حوالے سے سوچیں، ہمیں اس ٹیم سے امید لگانی چاہیے انشا اللّٰہ نتائج اچھے آئیں گے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ سپنرز کی کارکردگی بہت مایوس کُن تھی، ہمارے سپنرز اچھی جگہ پر باؤلنگ نہیں کرسکے، شاداب خان بھی پرفارم نہیں کرسکے، ٹی ٹوئنٹی کی وجہ سے شاداب خان کی پرفارمنس متاثر ہو رہی ہے، ہماری فاسٹ باؤلنگ بہتر ہے، بڑے ایونٹ میں سپن کنسلٹنٹ ہونا چاہیے۔محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے بطور کرکٹ کمیٹی ممبر یہ رائے دی ہے کہ اسی مینجمنٹ کو برقرار رکھنا چاہیے، کسی ایک کھلاڑی کو نکالنے یا لانے سے معاملہ حل نہیں ہوگا، سلیکشن میں زیادہ تبدیلی نہیں ہونی چاہیے، اگر کوئی انجرڈ ہے تو اس کو تبدیل کرنا چاہیے۔