سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2587 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کا بڑا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1458 روپے بڑھ جانے سے 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے برعکس ملک میں پیر کے روز چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔