ایرانی سپریم لیڈر کے بھارتی مسلمان سے متعلق بیان پر بھارتی وزارت خارجہ کا سخت ردعمل

ایرانی سپریم لیڈر کے بھارتی مسلمان سے متعلق بیان پر بھارتی وزارت خارجہ کا ...
ایرانی سپریم لیڈر کے بھارتی مسلمان سے متعلق بیان پر بھارتی وزارت خارجہ کا سخت ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بھارتی مسلمانوں سے متعلق بیان پر بھارت کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ 

بھارت نے آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کو غلط معلومات پر مبنی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر دوسروں کے بارے میں بات کرنے سے پہلے اپنے ریکارڈ کو دیکھیں۔ خیال رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے مسلمانوں پر ہونے والے مصائب کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی مسلمانوں کو غزہ میں رہنے والوں کے ساتھ جوڑا تھا۔ایرانی سپریم لیڈر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ہم اپنے آپ کو مسلمان نہیں سمجھ سکتے اگر ہم ان مصائب سے غافل ہیں جو ایک مسلمان میانمار، غزہ، بھارت یا کسی اور جگہ برداشت کر رہا ہے۔خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اسلام دشمنوں نے ہمیشہ ایک اسلامی امت کے طور پر ہمارے مشترکہ تشخص کے حوالے سے ہمیں لاتعلق کرنے کی کوشش کی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -