سپریم کورٹ نے ایک اور بڑے سیاستدان کی جانب سے توہین آمیز گفتگو کا نوٹس لے لیا ، سماعت کل ہو گی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے معروف سیاستدان فیصل رضا عابدی کی جانب سے توہین آمیز گفتگو کا نوٹس لے لیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے فیصل رضا عابدی کی جانب سے عدلیہ مخالف بیان بازی کا نوٹس لیا گیاہے اور تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیاہے جو کہ کل اس کی سماعت کرے گا ۔تین رکنی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس خود کریں گے ۔سپریم کورٹ کی جانب سے فیصل رضا عابدی کو نوٹس جاری کر دیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بھی رہ چکے ہیں ۔