اوکاڑہ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی 

اوکاڑہ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی 
اوکاڑہ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوکاڑہ میں ڈاکوؤں کی گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ رپورٹ ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ اوکاڑہ کے نواحی علاقے موضع مخدوم جسوکی کے قریب خاتون سے دوران ڈکیتی 3 ڈاکوؤں نے اجتماعی زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری 48 گھنٹے کے اندر یقینی بنانے کا ٹاسک دیاہے ۔