نولکھا کے علاقے میں 55سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک

نولکھا کے علاقے میں 55سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپیشل رپورٹر ) نولکھا کے علاقے میں 55سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا،پولیس نے نعش کو مردہ خانے جمع کرواکر متوفی کے ورثاءکو اطلاع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق نولکھا کے علاقے آسٹریلیا چوک میں نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس کے مطابق متوفی کی موت نشے کی زیادتی کے سبب ہوئی ہے،اس کی شناخت قیصر بیگ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سمن آباد کا رہائشی ہے،متوفی کے ورثاءکو اطلاع کردی گئی ہے ابھی تک کاروائی کے لئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ،درخواست موصول ہونے کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -