آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، پنجاب سمیت دیگر مقامات پر بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، پنجاب سمیت دیگر مقامات پر ...
آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، پنجاب سمیت دیگر مقامات پر بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ ڈویژن)، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔بالائی خیبرپختونخوا (ہزارہ ڈویژن)، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

کرنسی سمگلنگ کیس :ایان علی طلبی کے باوجود پیش نہ ہو سکیں, عدالت کا اظہار برہمی ، حکم سنا دیا ۔ خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاجبکہ مالاکنڈ، لاہور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: لاہور (سٹی10، ائیرپورٹ02)، قصور04، میانوالی01، خیبرپختونخوا: کالام، پٹن، چترال01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ملائشیا : 9 لاکھ لیٹر ڈیزل سے بھرا ملائشیا کا آئل ٹینکر ہائی جیک کر لیا گیا، ہائی جیکر کون تھے ۔تفصیل جاننے کیلئے اس لنک پر کلک کریں

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکھر، شہید بینظیر آباد، نورپورتھل، بھکر، تربت41، دادو، روہڑی، دالبندین، سبی، موہنجوداڑو، لاڑکانہ، پڈعیدن، رحیم یار خان40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 23، اسلام آباد 24، کراچی 27،پشاور 25، کوئٹہ 16، گلگت 14، چترال 17اورہنزہ میں 12ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -