پاک فوج کے جوان خالد عبداللہ شہید کی نمازہ جنازہ آبائی گاؤں میں ادا، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

پاک فوج کے جوان خالد عبداللہ شہید کی نمازہ جنازہ آبائی گاؤں میں ادا، پورے ...
پاک فوج کے جوان خالد عبداللہ شہید کی نمازہ جنازہ آبائی گاؤں میں ادا، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (ڈیلیپاکستان آن لائن) پاک فوج کے شہید جوان سپاہی خالد عبداللہ کی نمازہ جنازہ ان کے آبائی گاؤں 29 دس آر کچاکھوہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ  ادا کر دی گئی،شہید کی نماز جنازہ  کے موقع پر خانیوال پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

شہید خالد عبداللہ کی نمازہ جنازہ میں پاک فوج کے افسران،ڈی ایس پی فیاض احمد،اے ڈی سی آر عارف ضیا،ایس ایچ او کچاکھوہ عثمان رضا اور شہید کے عزیزواقارب سمیت علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا میں سے تین کا تعلق ڈسٹرکٹ خانیوال سے ہے، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا۔