سپیشل برانچ نےسانحہ جڑانوالہ سے متعلق رپورٹ تیار کرلی

سپیشل برانچ نےسانحہ جڑانوالہ سے متعلق رپورٹ تیار کرلی
سپیشل برانچ نےسانحہ جڑانوالہ سے متعلق رپورٹ تیار کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیشل برانچ نے سانحہ جڑانوالہ سے متعلق رپورٹ تیار کرلی ہے۔ 

جیو نیوز کے مطابق سپیشل برانچ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صبح  8 بج کر  15 منٹ پر 70 سے 80 افراد نے احتجاج شروع کیا اور کاروباری مراکز  بند کرائے، شہر  اور کئی دیہات کی مساجد میں اعلانات کے بعد لوگ  جڑانوالہ  پہنچے۔ رپورٹ کے مطابق کرسچن کالونی میں 11بجے مظاہرین نے توڑ  پھوڑ کی، چرچ اور گھروں کو آگ لگائی، مشتعل مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر کےگھر کو بھی آگ لگائی، مظاہرین نے عیسیٰ نگری میں 15 گھروں اور  3 گرجا گھروں کو آگ لگائی، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج  اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشتعل عوام کی جانب سے 16 گرجا گھروں کو نذر آتش کیا گیا ۔ 

مزید :

قومی -