بنگلہ دیش کے طلباء مظاہرین کا اپنی جماعت بنانے کا فیصلہ
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے والے طلباء مظاہرین نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں طلباء نے ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا۔
اپنے انٹرویوز میں طلباء رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ اپنی اصلاحات کو برقرار رکھنے کےلیے اپنی پارٹی بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا مقصد پچھلے 15 برسوں کے دوران ہونے والی حکمرانی کے طرز عمل کو دوبارہ نہ دہرانا ہے۔
دوسری جانب مشیر خارجہ توحید حسین نے کہا ہے کہ طلباء نے ابھی تک ٹیکنوکریٹس سے اپنے سیاسی منصوبوں پر بات نہیں کی۔"سیاسی منظر نامے کو بدلنا ہے کیونکہ ہم نے بنیادی طور پر نوجوان نسل کو سیاست سے باہر کر دیا ہے۔"