وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر فیڈرل ریزرو پولیس کی ٹیمیں سوات کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے سرگرم

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر فیڈرل ریزرو پولیس کی ٹیمیں سوات کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔کمانڈنٹ فیڈرل ریزرو پولیس ریاض نذیر گاڑا کی قیادت میں فورس کی ٹیمیں مختلف متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔فیڈرل ریزرو پولیس کے جوانوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر فیڈرل ریزرو پولیس ماریہ کی سربراہی میں متعدد متاثرین کو ریسکیو کیا۔فیڈرل ریزرو پولیس کی میڈیکل ٹیمیں بھی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر فیڈرل ریزرو پولیس کی ٹیموں نےمتاثرہ لوگوں کو محفوظ پر منتقل کیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کمانڈنٹ فیڈرل ریزرو پولیس ریاض نذیر گاڑا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سوات ماریہ اور انکی ٹیم کے عزم اور جذبے کو سراہا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے متاثرین کو مناسب رہائش اور 3 وقت کا کھانا کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں فیڈرل ریزرو پولیس کے جوان متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔متاثرہ لوگوں کا اپنے خاندان کی طرح خیال رکھا جائے۔