رؤف صدیقی کے خلاف مقدمات کی سماعت ملتوی

رؤف صدیقی کے خلاف مقدمات کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق صوبائی وزیرِ داخلہ و صنعت و تجارت رؤف صدیقی کے خلاف دہشت گردی کے سننے اور تالیاں بجانے کے 23 مقدمات کی سماعت 3 اگست تک ملتوی کردی ہے۔ اس موقع پر رؤف صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک برس سے زائد عرصے سے سیاسی انتقام پر مبنی یہ جھوٹے مقدمات چلائے جارہے ہیں جوخود عدلیہ کی تاریخ میں سب سے مضحکہ خیز مقدمہ ہے۔ اس جھوٹے ، بے بنیاد اور لغو مقدمے کی ہر پیشی حکومت کے منہ پر تماچا ہے، اس میں میری نہیں حکمرانوں کی رسوائی ہے۔ ایک برس تو کیا میں ساری زندگی یہ مقدمہ لڑنے کیلئے تیار ہوں۔ مغرب کے بدنام زمانہ نام نہاد دانشور میکاؤلی کی سیاست کے پروردہ حکمرانوں کے حصّے میں سوائے رسوائی کے اور کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں رؤف صدیقی نے ترکی کے بہادراور با شعور پیار کرنے والے عوام اور ان کے محبوب رہنما صدر طیب اردگان کو سامراجی ٹولے کی بغاوت کو ناکام کرنے پر مبارک باد پیش کی۔