سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر (ن) لیگ چھوڑنے کی افواہیں، ڈاکٹر آصف کرمانی کا اہم بیان سامنے آ گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر (ن) لیگ چھوڑنے کی افواہیں پر اہم بیان جاری کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہناتھا کہ مسلم لیگ (ن )میں ہوں، نوازشریف کو آج بھی اپنا قائد سمجھتا ہوں،سینیٹ ٹکٹ کیلئے پارٹی کو کوئی درخواست نہیں دی تھی،سینیٹ کی ٹکٹ میں نہ دلچسپی تھی اور نہ ہی دستیاب ہوں۔
لیگی رہنما کا مزید کہناتھا کہ سینیٹ ٹکٹ کیلئے کسی سے رابطہ تک نہیں کیا،مسلم لیگ (ن) نہیں چھوڑی، حادثاتی نہیں ، پیدائشی مسلم لیگی ہوں،مجھے کسی سے مسلم لیگی ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں،سیاسی نومولود گمراہ کن خبریں پھیلانے سے بازرہیں۔