روزہ کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے؟

روزہ کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے؟
روزہ کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )روزہ کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے؟
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق روزہ یاد رہتے ہوئے جسم کے منافذ یعنی قدرتی راستوں (منہ، ناک یا شرم گاہ) سے کوئی چیز داخل کرنے سے ٹوٹ جاتا ہے (چاہے جان بوجھ کر ہو یا غلطی سے)، پھر منہ سے اگر ایسی چیز نگلی جو عموماً غذا کے طور پر استعمال ہوتی ہو تو اس سے قضا کے ساتھ کفّارہ بھی لازم ہوگا۔
قے کو جان بوجھ کر نگل لینے سے بھی روزہ ٹوٹ جائے گا۔ منہ کے علاوہ ناک یا شرم گاہ (اگلی یا پچھلی) کے راستے سے اگر کوئی چیز داخل کی جو پیٹ (کے راستے) تک چلی گئی تو اس سے بھی روزہ ٹوٹ جائے گا، اور صرف قضا لازم ہوگی۔
عورت کو حیض یا نفاس کی حالت شروع ہونے سے بھی روزہ ٹوٹ جائے گا، جماع کرنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضا کے ساتھ کفارہ بھی لازم ہوگا۔
عورت کے فطری راستے کے علاوہ میں جماع کرنے یا کسی بھی غیر فطری طریقے سے انزال کرنے سے بھی روزہ ٹوٹ جائے گا اور صرف قضا لازم ہوگی۔

مزید :

Ramadan -