مصر نے پاکستان میں کتنے ارب ڈالر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر دیا ؟ زبردست خوشخبری

مصر نے پاکستان میں کتنے ارب ڈالر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر دیا ؟ ...
مصر نے پاکستان میں کتنے ارب ڈالر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر دیا ؟ زبردست خوشخبری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مصر کے سفیر احمد فدیل یعقوب نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ مصر پاکستان کے شعبہ توانائی ، انفراسٹرکچر ، حلال کھانا اور سیاحت میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے ۔
ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے مصر کے سفیر کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی تجارت کا حجم بہتری کی جانب گامزن ہے جو کہ گزشتہ سال 200 ملین ڈالر کی نسبت اس سال 260 ملین ڈالرہے ۔ان کا کہناتھاک ہ دونوں ممالک کے درمیان شاندار تعلقات ہیں جبکہ مزید وفود اور معلومات کے تبادلے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے میٹنگ میں بتایا کہ مصر 2020 میں یرقان سے پاک ملک قرار دے دیا جائے گا اور انہوں نے پاکستانی کاروباری شخصیات پر زور دیا کہ وہ مصر کے ساتھ صحت اور ادویات کے شعبہ میں جوائنٹ وینچر کریں ۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مصر پاکستان کو یرقان جیسی بیماری سے پاک کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان اور مصرکے درمیان پہلا ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیاہے لیکن ہم مزید مواقع بھی تلاش کر سکتے ہیں ۔