کیمیکل ملی نسوار استعمال کرنے پر پابندی‘ حکومت کی طرف سے جلد اعلان متوقع
خانیوال (نمائندہ پاکستان)حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر میں کیمیکل ملی نسوار کے استعمال پر پابندی لگانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ذرائع کے(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
مطابق حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ پنجا ب بھر میں کیمیکل ملی نسوار کی فروخت جاری ہے جو کینسر سمیت دیگر مہلک بیماریوں کا سبب بن رہی ہے اس ضمن میں میڈیکل کے مطابق نسوار کا استعمال مسوڑوں کے کینسر کا موجب بنتا ہے اور اس میں استعمال ہونیوالا کیمیکل گلے کی خرابی کا باعث ہے اس پر صوبہ پنجاب میں پابندی عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔