مشیر صحت اظہر محمود کیانی نے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کادورہ کیا
لاہور(جنرل رپورٹر)مشیر صحت برائے وزیر اعلی پنجاب جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کا دورہ کیا مینجنگ ڈائریکٹر جواد اکرم نے گلدستہ پیش کر کے استقبال کیا۔ اس موقع پرایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن جواد اکرم نے ادارے کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ جواد اکرم نے مشیر صحت کو ادارے کے تحت دیئے جانے بلا سود قرضوں، پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں، لیڈی ہیلتھ ویزٹر، نرسوں اور ہاؤس آفیسرز کے داخلوں اور اعزازیہ کی بروقت ترسیل کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔مشیر صحت جنرل(ر) اظہر محمود کیانی صوبہ بھر میں صحت کے فروغ کے لئے پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے ادارے کی کامیاب کارکردگی پر مینجنگ ڈائریکٹر جواد اکرم اور ٹیم کو مبارک دی۔جواد اکرم نے مشیر صحت کو ادارے کے تحت ایف۔بی۔ آر کو 163 ملین روپے سے زائدٹیکس کی ادائیگی کے بارے میں میں بھی بتایا۔ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن نے اپریل 2024 سے ستمبر 2024 تک 7 ارب سے زائد روپے ان طبعی ماہرین کو اعزازیہ کی صورت میں بروقت دیئے ہیں۔