سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد شدید تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہوگیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 49 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 927 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 7 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278.47 روپے سے کم ہو کر 278.40 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔