بند روڈکوریڈور منصوبہ سیاسی عدم سرپرستی کا شکار
لاہور (جنرل رپورٹر)سابق نگران حکومت کا ترجیحی منصوبہ حکومت پنجاب کی ترجیحات سے باہر، وزیرااعلیٰ کے احکامات پر بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور منصوبہ راتوں رات تاخیر سے مکمل کیا گیا لیکن کام مکمل کروا کر افتتاحی تختی لگانے کے بعد منصوبہ سیاسی عدم سرپرستی کا شکار ہوگیا۔ پی اینڈ ڈی حکام نے نظر ثانی شدہ پی سی ون پر پری پی ڈی ڈبلیو پی میٹنگ کرکے التواء میں ڈال دیا۔پری پی ڈی ڈبلیو پی کے بعد پی سی ون پر صرف حتمی منظوری ہونا باقی ہے۔پی اینڈ ڈی حکام کی سرد مہری کے بعد ایل ڈی اے حکام نے بھی فالواپ کرنا چھوڑ دیا ہے۔ منصوبہ دس ارب سے زائد کی بنیادی لاگت سے شروع ہوا تھا۔ اضافی کام سکوپ آف ورک بڑھنے سے منصوبے کی لاگت پندرہ ارب سے زائد ہوگئی ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات پر منصوبے کا پی سی ون نظر ثانی کے بعد منظوری کے لئے ارسال کیا گیا۔ بند روڈ سے بابو صابو کی جانب سروس لینز کی کشادگی کا کام بھی لٹک گیا۔آزادی چوک سے گلشن راوی تک سروس لین کشادہ جبکہ بابو صابو تک تنگ ہونے سے ٹریفک پھنسنا معمول بن گیا۔نظر ثانی شدہ پی سی ون التوا ء میں جانے سے کنٹریکٹرز کی کروڑوں کی ادائیگیاں رک گئیں۔