آئینی ترمیم، اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حمایت کی یقین دہانی کرادی

آئینی ترمیم، اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حمایت کی یقین دہانی ...
آئینی ترمیم، اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حمایت کی یقین دہانی کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں آئینی ترمیم کے حوالے سے اتحادیوں جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیا گیا، اجلاس میں ایم کیو ایم،باپ، ق لیگ ،پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں خالد مقبول صدیقی، اعجاز الحق، خالد مگسی نے شرکت کی۔اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ زیرغور آیا، اجلاس میں چوہدری سالک حسین اور انور الحق کاکڑ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آئینی بینچ بنے گا فوجی عدالتوں کے معاملے پر بھی ارکان کو بریف کیا گیا۔آئینی ترمیم کل ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے اور ہفتے کے دن ووٹنگ کروانے کا پلان بنایا گیا ہے، آئینی ترمیم کے معاملے پر اتحادیوں نے وزیراعظم کی حمایت کی یقین دہانی کروا دی،  پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس صبح 11 بجے ہو گا۔

مزید :

سیاست -