نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر شعیب اختر کیوی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر شعیب اختر کیوی کرکٹ بورڈ پر ...
نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر شعیب اختر کیوی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اخترنے نیوز ی لینڈ کی جانب سے پاکستان سے کرکٹ سیریز منسوخ کرنے کے معاملے کو شرمناک فعل قرار دے دیا۔
سابق فاسٹ باﺅلر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ نیوز ی لینڈکرکٹ حکام سے سوال یہ ہے کہ جب آ پ نے سیکیورٹی کے حوالے سے تمام رپورٹس لے لی تھیں اور آپ نے سیکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد یہاں آنے کا فیصلہ کرلیا تھا تو پھر اسے بدلنا نہیں چاہئے تھا، آپ یہاں پر آئے، آپ چار پانچ دن اسلام آباد میں گھومتے بھی رہے ہیں لیکن کسی چڑیا نے کوئی پر نہیں مارا۔
سابق فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹ آتی ہیں اور خطروں سے آگاہ بھی کیا جاتا ہے لیکن آپ کو اس بات کا یقین کرنا ہوگا پاکستان ایک محفوظ ترین ملک ہے اور ہماری ایجنسیاں ملک کو محفوظ کرنے کے لئے کام کررہی ہیں، آپ کو ہماری ایجنسیوں پر اعتماد ہونا چاہئے تھااور ہمیں شرمندہ نہیں کرنا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام اداروں نے آپ کو فل پروف سیکیورٹی دی تھی اور تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا، سیکیورٹی خدشات سار ی دنیا میں ہیں،کرائسٹ چرچ میں ایک بندے نے مسلمانوں کو شہید کردیا تھا۔قوموں پر برا وقت آتا ہے، ہم اپنی حکومت اپنے کرکٹ بورڈ اوراداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت تھی جو آپ نے نہیں کی ، پاکستان انشاءاللہ برے وقت سے گزرتا رہے گا، قوم کو گھبرانا نہیں چاہئے۔

مزید :

قومی -کھیل -