8تعلیمی بورڈ ز کو پشاور بورڈ میں ضم کرنے کیخلاف ہزارہ ڈویژن بورڈ ملازمین کا احتجاج

8تعلیمی بورڈ ز کو پشاور بورڈ میں ضم کرنے کیخلاف ہزارہ ڈویژن بورڈ ملازمین کا ...
8تعلیمی بورڈ ز کو پشاور بورڈ میں ضم کرنے کیخلاف ہزارہ ڈویژن بورڈ ملازمین کا احتجاج
کیپشن: file

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہزارہ(ڈیلی پاکستان آن لائن  )  خیبر پختونخواہ حکومت کےصوبے کے 8 تعلیمی بورڈز کو پشاور بورڈ میں ضم کرنے کے فیصلے کےبعد ہزارہ ڈویژن بورڈ کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال  جاری ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ہزارہ ڈویژن بورڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ صوبے کے 8 بورڈز کو پشاور بورڈ میں ضم کرنے کا فیصلہ درست نہیں پورے صوبے کے لاکھوں بچوں کو پشاور سے کنٹرول کرنا تکنیکی طور پر ناممکن ہے ، بورڈ ملازمین کے احتجاج کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 12 لاکھ طلبا کے امتحانی نتائج بھی رک گئے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ  حکومت نے 17 اگست کو صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز کو پشاور بورڈ میں ضم کرنے کے ٹی اوآرز جاری کرکے عمل درآمد کیلئے کمیٹی قائم کردی تھی،قائم مقام گورنرمشتاق غنی نے تسلی دی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مفادات کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کرے گی مگرلوگوں کی پریشانی کم نہیں ہوئی۔