ایشیا کا تاج کس کے سر سجے گا، آج فائنل معرکے میں فیصلہ ہو جائے گا

ایشیا کا تاج کس کے سر سجے گا، آج فائنل معرکے میں فیصلہ ہو جائے گا
ایشیا کا تاج کس کے سر سجے گا، آج فائنل معرکے میں فیصلہ ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کا تاج کس کے سر سجے گا، سری لنکا اور بھارت آج فائنل معرکے میں آمنے سامنے ہوں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا، پریما داسا سٹیڈیم میں چوکے چھکوں کا مقابلہ ہو گا۔ سری لنکا 5 مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے، دفاعی چیمپئن آئی لینڈرز بھارت کو میچ میں ٹف ٹائم دیں گے۔

بھارت کی ٹیم بھی 6 دفعہ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت چکی ہے تاہم اس مرتبہ کیا کارکردگی دکھاتی ہے، یہ وقت ہی بتائے گا۔ بھارتی ٹیم کو آخری میچ میں بنگلا دیش سے شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی۔