ایشیا ءکپ فائنل، سری لنکا کےٹاس جیتنے پر بھارتی کپتان نے کیا کہا؟

ایشیا ءکپ فائنل، سری لنکا کےٹاس جیتنے پر بھارتی کپتان نے کیا کہا؟
ایشیا ءکپ فائنل، سری لنکا کےٹاس جیتنے پر بھارتی کپتان نے کیا کہا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا ءکپ کے فائنل میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت لیا جس پر بھارتی کپتان نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

نجی ٹی وی "ڈان نیوز" کےمطابق سری لنکن کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو باؤلنگ کی دعوت دی، ان کاکہنا تھا کہ اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔ پچ بیٹنگ کیلئے بہت اچھی ہے۔ 

بھارتی ٹیم اپنے گزشتہ میچ میں بنگلہ دیش سے شکست کے بعد پریشر میں ہے، دوسری جانب پاکستانی سابق کرکٹر شعیب اختر نے بھی بھارت کو خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم آسان حریف ثابت نہیں ہو گی، اس میں اتنی طاقت موجود ہے کہ وہ بھارت کو فائنل میں شکست سے دوچار کر سکے۔