ایشیا ءکپ فائنل میں محمد سراج نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ایشیا ءکپ فائنل میں محمد سراج نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا
ایشیا ءکپ فائنل میں محمد سراج نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیاء کپ کے فائنل میچ میں بھارتی باؤلر محمد سراج نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق سری لنکا کے خلاف فائنل میچ میں محمد سراج شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 ویں اوور کی دوسری گیند تک 6 وکٹیں اڑا چکے تھے، اس دوران انہوں نے ایک ریکارڈ بھی اپنے نام کیا جو انٹرنیشنل میچ میں 1اوور میں 4 وکٹیں لینے والے پہلے بھارتی باؤلر کا ہے۔ 

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کی بہترین فیلڈنگ اور باؤلنگ کے سبب  فائنل میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی، 12 ویں اوور کی دوسری بال تک سری لنکا کے 7 بیٹرز پویلین لوٹ چکے تھے۔