پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطح کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا

پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطح کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا
پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطح کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر عارف علوی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا اعلی سطح کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ پہنچ گیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا استقبال کیا، ملاقات کے دوران اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ عارف علوی نے آئینی ترامیم سے متعلق مؤقف پیش کرنے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد دی۔اس موقع پر مولانا عطا الحق درویش، مولانا اسعد محمود، اخونزادہ حسین، عبدالجلیل جان اور  پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی موجود تھے۔عمران خان کی جانب سے عارف علوی کو خصوصی ٹاسک بھی سونپاگیاہے۔

مزید :

سیاست -