کراچی میں چوروں نے 3دفاتر کا صفایاکردیا،1 کروڑ روپے سے زائد رقم لے اڑے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بہادرآباد میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی چوری کا واقعہ سامنے آگیا۔چورسلمان آرکیڈ نامی عمارت میں داخل ہوئے، مختلف دفاتر کے تالے توڑ کر رقم چوری کی اور فرار ہو گئے۔
واقعےکی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات 3 دفاتر میں ہوئی ہے، ایک دفتر سے 50 لاکھ، دوسرے سے 30 لاکھ جبکہ تیسرے سے 20 لاکھ روپے کی رقم غائب ہے۔
پولیس کے مطابق لوٹی گئی رقم کا تخمینہ متاثرین نے بتایا ہے، عمارت اور اس کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔