حزب اللہ کے ’پیجرز‘ کو اسرائیل نے ہیک کرکے دھماکوں سے اُڑادیا، ایرانی سفیر سمیت کئی زخمی

حزب اللہ کے ’پیجرز‘ کو اسرائیل نے ہیک کرکے دھماکوں سے اُڑادیا، ایرانی سفیر ...
حزب اللہ کے ’پیجرز‘ کو اسرائیل نے ہیک کرکے دھماکوں سے اُڑادیا، ایرانی سفیر سمیت کئی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل نے ایرانی حمایت یافتہ لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کے کمیونی کیشن سسٹم کو ہیک کرلیا، جس کے باعث حزب اللہ کے زیر استعمال پیجر ڈیوائسز کی بیٹریاں پھٹ گئیں، بیروت سمیت لبنان کے متعدد علاقوں میں دھماکے ہوئے، پیجر ڈیوائسز پھٹنے سے ایرانی سفیر سمیت حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق منگل کو جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے درجنوں ارکان اس وقت شدید زخمی ہوئے جب پیغام رسانی کے لیے استعمال کیے جانے والے ان کے پیجرز اچانک دھماکوں سے پھٹ پڑے۔

الجزیرہ کی زینہ خضر نے بیروت سے رپورٹنگ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسرائیل اور ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے درمیان جنگ میں ایک ”بڑی پیش رفت“ ہے اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پیجر ڈیوائسز ہیک کیے گئے تھے،یہ سیکیورٹی کی ایک بڑی خلاف ورزی ہے، حزب اللہ کے مواصلاتی آلات خطرے میں ہیں۔‘

زینہ خضر نے کہا کہ ’ہم نے لبنان بھر سے مردوں کی تصاویر دیکھی ہیں جو فرش پر زخمی حالت میں پڑے ہیں اور خون بہہ رہا ہے۔‘

حزب اللہ کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ پیجرز کا دھماکہ ’سب سے بڑا سیکورٹی بریچ ہے‘، جو اس گروپ کے ساتھ اسرائیل کی تقریباً ایک سال کی جنگ میں کیا گیا ہے۔

زینہ خضر نے کہا کہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے چند ماہ قبل اپنے جنگجوؤں سے اسمارٹ فونز کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ اسرائیل کے پاس ان ڈیوائسز میں دراندازی اور گھسنے کی ٹیکنالوجی موجود ہے۔ ’لہذا اب انہوں نے پیجرز کا استعمال کرتے ہوئے اس مختلف مواصلاتی نظام کا سہارا لیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل اس میں بھی گھس گیا ہے‘۔