انتظامیہ نے شہر تعمیر کرنے کیلئے دوسری جگہ کا انتخاب کیا، تمام سرمایہ کاری ڈوب گئی، ضمیر کو بہت ٹھیس پہنچی، دولت کو اپنے اوپر سوار مت ہونے دیں 

 انتظامیہ نے شہر تعمیر کرنے کیلئے دوسری جگہ کا انتخاب کیا، تمام سرمایہ کاری ...
 انتظامیہ نے شہر تعمیر کرنے کیلئے دوسری جگہ کا انتخاب کیا، تمام سرمایہ کاری ڈوب گئی، ضمیر کو بہت ٹھیس پہنچی، دولت کو اپنے اوپر سوار مت ہونے دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصنف:ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز
ترجمہ:ریاض محمود انجم
 قسط:213
میرے دوست نے اپنا سلسلہ کلام جاری رکھا ”شہری انتظامیہ نے شہر تعمیر کرنے کے لیے ایک دوسری جگہ کا انتخاب کیا۔ ہماری تمام سرمایہ کاری ڈوب گئی۔ میرے ضمیر کو واقعی بہت ٹھیس پہنچی کیونکر میرے کہنے پر اور مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے میری سیکرٹری اور اس کے خاوند نے اپنی تمام رقم سرمایہ کاری کی نذر کر دی تھی۔ اس رقم کے علاوہ ان کے پاس پھوٹی کوڑی بھی نہ تھی۔ جب میں نے اپنے سرمائے کے ڈوب جانے کی خبر سنی تو میں نے اپنی سیکرٹری اور اس کے خاوند کو سرمایہ کاری کے لیے دی جانے والی تمام رقم واپس کر دی۔ اور پھر آئندہ کبھی بھی کس کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپنے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے کبھی نہیں کہا کیونکہ سرمایہ ڈوب جانے کی صورت میں کسی کو بھی شدید نقصان پہنچ سکتا تھا۔“
بہرحال مختصر طور پر کامیابی حاصل کرنے کے ضمن میں بن کے طریقہ کار کو یوں بیان کیا جاسکتا ہے: 
1: دولت کمانے کے ضمن میں زیادہ سے زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیجئے۔
2:دولت کمانے کے ضمن میں خوشی و لطف محسوس کیجئے، لیکن دولت کو اپنے اوپر سوار مت ہونے دیجئے۔
3:سرمایہ کمانے کے لیے خطرات مول نہ لیجئے بلکہ سرمایہ کاری کرنے سے قبل خوب دیکھ بھال  لیجئے۔
4:جو لوگ خطرہ مول نہ لے سکیں، انہیں سرمایہ کاری کے لیے اپنے ساتھ شامل نہ کریں ورنہ انہیں نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔
ممکن ہے کہ ہم میں سے اکثر لوگ 300لاکھ ڈالر جمع کرنے کا حوصلہ اور ہمت نہ رکھتے ہوں لیکن زندگی کے ہر پہلو کے حوالے سے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے بن کے وضع کردہ اصولوں کو اپنائیے۔ اس سلسلے میں ”غیر متزلزل اور مستحکم“ صبر و تحمل ایک بنیادی کلید کی حیثیت رکھتا ہے۔
آپ اپنی نیک نامی اور اچھی شہرت کا بھر پور تحفظ کریں، غفلت کے باعث اسے راتوں رات نقصان پہنچ سکتا ہے:
جو لوگ کامیابی حاصل کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں، وہ اچھی شہرت کے ذریعے حاصل ہونے والی طمانیت او رخوشی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ اگر دولت مند افراد کے لیے، عزت، شہرت، اور نیک نامی، کامیاب زندگی کے ذریعے حاصل ہونے والی عظیم نعمتیں ہیں۔ چونکہ نیک نامی کسی بازار میں فروخت نہیں ہوتی اور نہ ہی یہ کوئی قابل خرید چیز ہے بلکہ اسے حاصل کیا جاتا ہے۔
اور پھر اوقات یہ نیک نامی اور اچھی شہرت ہی افراد کو بام عروج تک لے کر جاتی ہے۔ کھلاڑی، کاروباری افراد، سیاستدان، اداکار، مصنف، معلم اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سالہا سال کی سخت محنت، صبر و تحمل اور بے شمار قربانیوں کے بعد ہی دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ عالمگیر سطح کے لحاظ سے کامیابی و ستائش وعزت راتوں رات حاصل نہیں کی جاسکتی۔(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوط ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

ادب وثقافت -