کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری مسائل کا شکار ہے،سفیان احمد

کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری مسائل کا شکار ہے،سفیان احمد
کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری مسائل کا شکار ہے،سفیان احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) نوجوان اداکار و ماڈل سفیان احمد نے کہا ہے کہ بے ہودہ ناموں سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے‘ ہمیں فلم کے معیار کے ساتھ ساتھ ناموں کے انتخاب میں بھی میرٹ کو اپنانا ہو گا۔سہراب افگن نے کہا کہ اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری مسائل کا شکار ہے اور جس کے ذمہ دار فلم انڈسٹری کے اندر اور باہر کے کچھ لوگ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فلموں کے بے ہودہ ناموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے جس کا فلم سنسر بورڈ سمیت دیگر اداروں کو بھی نوٹس لینا چاہئے۔میں ان دنوں مختلف پراجیکٹس میں اداکاری کررہا ہوں سلور سکرین میری منزل ہے ۔میں اپنی محنت اور لگن سے اپنی منزل کو پالوں گا۔سفیان احمد نے بتایا کہ میری خواہش ہے کہ آنے والی نسلیں مجھے ورسٹائل فنکار کے طور پر یاد رکھیں۔

مزید :

کلچر -