اڈیالہ جیل میں قائم کمرۂ عدالت کا نقشہ تبدیل، عمران خان کی میڈیا سے بات چیت بھی مشکل ہوگئی

اڈیالہ جیل میں قائم کمرۂ عدالت کا نقشہ تبدیل، عمران خان کی میڈیا سے بات چیت ...
اڈیالہ جیل میں قائم کمرۂ عدالت کا نقشہ تبدیل، عمران خان کی میڈیا سے بات چیت بھی مشکل ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمات کی سماعت کیلئے قائم کمرۂ عدالت کا نقشہ تبدیل کر دیا گیا۔

"آج نیوز" کے مطابق کمرہ عدالت میں3 شیشے لگا دیئے گئے اور لکڑی کی دیواروں کی اونچائی 9 فٹ کر دی گئی۔اس کے علاوہ میڈیا باکس میں کوریج کے لئے نئے ایس او پیز کا حکم نامہ بھی چسپاں کر دیا گیا، میڈیا باکس میں کیمرہ بھی نصب کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ ایس او پیز کے مطابق میڈیا بانی پی ٹی آئی اور وکلاء سے کمرۂ عدالت میں سوال نہیں کر سکے گا، اور سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان کو کمرۂ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا، سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان پر دوبارہ جیل داخلے پر پابندی بھی ہو گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -