بھارتی خاتون کے بعد ایک امریکی خاتون بھی دیر کے لڑکے کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی
دیر (ویب ڈیسک) پاکستانی نوجوان نصراللہ کی محبت میں بھارت سے پاکستان آنیوالی شادی شدہ خاتون انجو (فاطمہ)کے بعد 53 سالہ کمبرلی ڈان بھی عباس کی محبت میں لوئر دیر پہنچ گئیں، 53 سالہ کمبرلی ڈان نامی امریکی خاتون تحصیل ترناؤ اسبنڑ پہنچی ہیں ۔
اردو نیوز کے مطابق ترناؤ اسبنڑ سے تعلق رکھنے والے عباس یونیورسٹی کے طالب علم ہیں جن کا رابطہ سات سمندر پار امریکا میں بسنے والی کیمبرلی سے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ہوالیکن اس وقت دونوں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ کبھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، اس کے بعد دونوں کی دوستی جلد ہی محبت میں تبدیل ہوگئی ۔
رپورٹ کے مطابق کمبرلی ڈان نے ہی عباس کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا جس کے بعد کیمبرلی پاکستان آگئی۔عباس کے بھتیجے نے بتایا کہ ’امریکی خاتون اگرچہ دیر پہنچ گئی تھیں لیکن انہیں لوئر دیر جانے کی اجازت نہیں مل سکی تاہم دونوں نے نکاح کرلیا ہے اور وہ اس وقت اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔
انڈیا کے بعد امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں دیر پہنچ گئیں ؛؛؛؛
— WAKEEL AHMED KHAN???????????????? (@ReadinWakil) August 17, 2023
سات سمندر پار امریکہ میں بسنے والی کیمبرلی ڈان وطن عزیز کے ایک نوجوان عباس سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر متعارف ہوئیں۔
مغربی دنیا میں بستے ہوئے میرے 40 سالہ
مشاہدات کہتے ہیں کہ اس قسم کی
شادی چند ہی… pic.twitter.com/QxvYjt46P6
واضح رہے کہ بھارتی خاتون انجو 22 جولائی کو خیبرپختونخواکے ضلع دیر بالا پہنچی تھی، دیر بالا کے رہائشی نصراللہ اوربھارتی خاتون انجوکی سوشل میڈیا پردوستی ہوئی تھی۔بھارت سے آئی خاتون انجو نے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکاح کیا ہے۔
مالاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی ناصر محموددستی نے انجو اور نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارتی خاتون نے اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے۔