کالکی 2898 AD میں پرابھاس کے کردار سے مایوسی ہوئی، ارشد وارثی

کالکی 2898 AD میں پرابھاس کے کردار سے مایوسی ہوئی، ارشد وارثی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے حالیہ دنوں میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلموں کے حوالے سے اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہوئے اس پر مایوسی کا اظہار کیا۔

ایک پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ فلم کالکی 2898 AD میں پرابھاس جوکر کی طرح لگے۔ انہیں کیا بنادیا ہے۔  سمدش بھاٹیا کے ایک نئے پوڈکاسٹ میں 56 سالہ ارشد وارثی نے کہا کہ وہ تو میڈ میکس کی سطح کی فلم کی امید کر رہے تھے، لیکن یہ فلم دیکھ کر تو بڑی مایوسی ہوئی۔پرابھاس ایک جوکر جیسے لگے، انہیں کیا بنادیا گیا ہے۔ مجھے یہ فلم بالکل پسند نہیں آئی۔ 

انہوں نے فلم میں بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے کام اور فلم کی چمک دمک کو سراہا۔

مزید :

تفریح -