کراچی آپریشن ادھورا نہیں چھوڑیں گے منطقی انجا م تک پہنچائیں گے:وزیر اعظم

کراچی آپریشن ادھورا نہیں چھوڑیں گے منطقی انجا م تک پہنچائیں گے:وزیر اعظم
کراچی آپریشن ادھورا نہیں چھوڑیں گے منطقی انجا م تک پہنچائیں گے:وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت اور امن وامان کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا،کراچی معاشی گڑھ ہے اور ملک کیلئے ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،روشنیوں کے شہر کو کسی صورت جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم نہیں چھوڑیں گے ،رینجرز آپریشن سے کراچی کی روشنیاں بحال ہو رہی ہیں ،دہشت گردوں کے ان کے منطقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے ۔جمعہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں وفاقی وزراءخواجہ آصف، اسحاق ڈار ،چوہدری نثار علی خان ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ ،سرتاج عزیز ،معاون خصوصی طارق فاطمی ،، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد ، آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت ،اور کراچی میں رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملات پر غور کیا گیا۔وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی ، خطے بالخصوص افغانستان کی صورتحال اور پاک افغان تعلقات سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور ضرب عضب میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملات اور ملک کی مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس کے شرکاءنے کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے رینجرزکے کردار کو سراہا۔وزیر اعظم نے ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان سے ملک میں امن وامان میں بہتری اور خوشحالی کا سفر شروع ہوگیا ہے ،قوم کی لازوال جانی و مالی قربانیوں کی بدولت دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے ،اکا دکا بچ جانے والے دہشت گرد غاروں چھپتے پھر رہے ہیں ان دہشت گردوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں غاروں سے نکال کر ان کاخاتمہ کیا جائیگا،سکیورٹی اہلکاروں اور عوام کی قربانیوں کو کسی صور ت رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا،وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن سے روشنیاں بحال ہو رہی ہیں امن وامان کی صورت حال بھی بہتر ہوگئی ہے ،عوام نے کئی سالوں بعد سکھ کا سانس لیا ہے،کراچی شہر معاشی حب ہے اور ملکی معیشت کیلئے ریڈ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،کراچی شہر کو کسی صورت دہشت گردوں ،بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے ان کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا،کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا ہے اسے ادھورا نہیں چھوڑیں گے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

مزید :

قومی -Headlines -