جرمنی میں سینکڑوں جنگجوؤں کی موجودگی کاانکشاف،دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ

جرمنی میں سینکڑوں جنگجوؤں کی موجودگی کاانکشاف،دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ
جرمنی میں سینکڑوں جنگجوؤں کی موجودگی کاانکشاف،دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(این این آئی)جرمن سکیورٹی حکام نے کہاہے کہ ملک کو ایسے شدت پسندوں کی طرف سے ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن کی کل تعداد اب 720 بنتی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق تحفظ آئین کا وفاقی دفتر کہلانے والی اندرون ملک سلامتی کی نگران جرمن انٹیلیجنس سروس(بی ایف وی ) کے سربراہ ہنس گیورگ مآسین نے کہاکہ ملک میں امن عامہ کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل اور تشدد پر آمادہ جنگجوؤں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان 700سے زائد خطرناک جنگجوؤں کی فہرست میں درجنوں کی تعداد میں مسلمان خواتین کے علاوہ ایسے نوجوانوں کے نام بھی شامل ہیں، جن کی عمریں 18 برس سے کم ہیں۔ اس فہرست میں ترمیم کے بعد جن مزید افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں، وہ ملکی انٹیلیجنس حکام کی طرف سے باقاعدہ تفتیش اور نگرانی کے بعد اس لسٹ کا حصہ بنے۔