تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑنےوالوں کی واپسی پر مشروط آمادگی ظاہر کردی

تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑنےوالوں کی واپسی پر مشروط آمادگی ظاہر کردی
تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑنےوالوں کی واپسی پر مشروط آمادگی ظاہر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑنےوالوں کی واپسی پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان  میں پی ٹی آئی پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر نے کہاہے کہ جن افراد نے پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا  ان کی بڑی تعداد واپسی کی خواہش مند ہے، ایسے افراد کو پارٹی میں واپسی کا اعلان کرنا ہو گا جس کے بعد کیس ٹو کیس بنیاد پر فیصلہ صرف عمران خان کریں گے۔

حماد اظہر کا اپنے بیان میں مزید کہناتھا کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدوار صرف اپنے ہی نہیں بلکہ اپنے کورینگ امیدوار کے بھی کاغذات نامزدگی متعلقہ وقت کے اندر جمع کرائیں، پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے جانچ پرتال جاری ہے لیکن حتمی فہرست 2 ہفتے بعد شائع ہو گی۔