عمران خان کی تیسری شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں ،تحریک انصاف نے تصدیق کردی

عمران خان کی تیسری شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں ،تحریک انصاف نے تصدیق ...
عمران خان کی تیسری شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں ،تحریک انصاف نے تصدیق کردی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بشری ٰ مانیکا سے شادی کر لی ،تصاویر بھی سامنے آگئیں ۔تفصیل کے مطابق کئی ہفتوں سے تیسری شادی کی تردید کرنے والی تحریک انصاف نے عمران خان کی شادی کا ا علان کردیا اور تصاویر بھی سامنے آگئیں ۔بتا یا جا رہا ہے کہ عمران خان نے کچھ دن قبل سادگی کے ساتھ بشریٰ مانیکا سے نکاح کیا اور دونوں کا نکاح مفتی سعید نے بنا یا ۔

اس موقع پر عمران خان کی جانب سے عون چوہدری اور زلفی بخاری جبکہ بشریٰ مانیکا کی طرف سے چند قریبی رشتے دار وں کو دعوت دی گئی تھی ۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان شادی کے پر مسرت موقع پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ادھر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ آج شام کو لاہور میں نکاح کی تقریب ہوئی ۔دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا ولیمہ بھی ہو گا اور اس میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو بھی دعوت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ سنیئر صحافی عمر چیمہ نے خبر دی تھی کہ عمران خا ن نے تیسری شادی کر لی ہے تاہم تحریک انصاف نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ شادی نہیں کی ابھی صرف پیشکش کی گئی ہے تاہم اب تحریک انصاف نے شادی کی خبر کی تصدیق کردی ہے ۔

اس حوالے سے ڈیلی پاکستان نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ عمران خان کی پاکپتن کی رہائشی خاتون بشریٰ بی بی سے نئے سال کے آغاز میں 230 وائے بلاک ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ایک محل نما گیسٹ ہاو?س میں نکاح کی انتہائی سادہ تقریب منعقد ہوئی ، نکاح کی یہ تقریب جس گھر میں منعقد ہوئی وہ بشریٰ بی بی کی والدہ یا ان کے کسی رشتہ دار کا نہیں بلکہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر عبد العلیم خان کے انتہائی قریبی ساتھی، عزیز اور گلبر گ ٹاون کے سابق ناظم فراز احمد چوہدری کا گیسٹ ہاو س ہے ۔

نکاح کی اس تقریب میں ”دولہا “ کی طرف سے عمران خان کے پرسنل سیکرٹری عون چوہدری ،سابق ٹاون ناظم گلبرگ ٹاون فراز احمد چوہدری ،مشہور پراپرٹی ٹائیکون اور ڈاکٹر طاہر القادری کے انتہائی قریبی ساتھی میاں زاہد اسلام شامل ہوئے جبکہ دلہن (بشری بی بی ) کے ہمراہ دو خواتین اور ایک مرد ”خفیہ شادی“ کی اس تقریب میں شریک تھے، نکاح میں حق مہر کی رقم 4 لاکھ سے زائد اور پانچ لاکھ روپے سے کم مقرر کی گئی ۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے رکن مفتی محمد سعید نے ہی پڑھایا ،یہ وہی مفتی سعید ہیں جنہوں نے عمران خان کا ریحام خان سے ” خفیہ نکاح “ پڑھایا تھا۔ عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح کے موقع پر ”نکاح فارم “ پر دولہا ،دلہن سمیت مفتی سعید ،عون چوہدری ،فراز چوہدری ،میاں زاہد اسلام اور دو دیگر افراد نے دستخط بھی کئے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...