بھارت سے بڑی مقدار میں  اسمگل ہونے والا گٹکا برآمد

  بھارت سے بڑی مقدار میں  اسمگل ہونے والا گٹکا برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے یومیہ بنیادوں پر انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت موصولہ خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں بھارت سے اسمگل ہونے والا مضرصحت گٹکا برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی کے مطابق یہ چھاپہ موصول ہونے والی ایک خفیہ اطلاع پر کراچی کی ایک نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں قائم گودام پر مارا گیا۔ گودام سے اسمگل شدہ مختلف بھارتی برانڈز کے مضرصحت گٹکا کی 136بوریاں برآمد کی گئیں۔ مضرصحت بھارتی گٹکا کی مالیت 2کروڑ روپے سے زائد ہے۔ برآمد ہونے والے اسمگل شدہ بھارتی گٹکا تحویل لیکر اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کردیا گیا ہے اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔